• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی عدالتوں کے خلاف فلسطینی قیدیوں کا بائیکاٹ جاری

جمعہ 06-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی عدالتوں کے خلاف فلسطینی قیدیوں کا بائیکاٹ جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مارچ 2002 کے بعد سےصہیونی انتظامی حراست کے تحت قابض فوج کی جانب سے کبھی بھی بے گناہ فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی تعداد 100 سے کم نہیں ہوئی جس کے باعث لاتعداد بے گناہ فلسطینی صہیونی زندانوں میں قید ہیں۔

مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی اسریران کے امور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ قابض ریاست اسرائیل کی فلسطینیوں کے لیے بنائی گئی غیر قانونی جیلوں میں قید 500سے زائد اسیران کی جانب سے مسلسل 127دنوں سےاسرائیلی فوجی عدالتوں کے خلاف احتجاجی بائیکاٹ تاحال جاری ہے۔

قیدی کلب نے بتایا کہ فلسطینی قیدیوں کے حقوق پر بات کرنے اور ان کی وکالت کرنے والےمتعدد گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے بغیر کسی الزامات یا مقدمے کے انتظامی حراست کے خلاف یکم جنوری 2022 سے شروع کیا گیا تھا جسے3 ماہ مکمل ہو چکے ہیں اوراسیران کا مطالبہ ہے کہ ان کا یہ احتجاج اس وقت تک ختم نہیں ہو گا جب تک قابض ریاست کی ان صہیونی جیلوں سے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیے گئے ایک ایک بے گناہ  فلسطینی کورہائی نہیں دی جاتی۔

واضح رہے کہ مارچ 2002 کے بعد سےصہیونی  انتظامی حراست کے تحت قابض فوج کی جانب سے کبھی بھی بے گناہ فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی تعداد 100 سے کم نہیں ہوئی، صرف 2015 میں ہی اسرائیلی عدالت  نے 1248 فلسطینیوں  کے خلاف انتظامی حراست کے احکامات جاری کیے تھے، اس وقت صہیونی جیلوں میں 4,400 فلسطینی قید ہیں جن میں تقریباً 490 انتظامی قیدی بھی شامل ہیں۔

Tags: اسرائیلی عدالتیںبائیکاٹفلسطینی قیدیقیدی کلبمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.