(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدیوں کی جانب سے بائیکاٹ ا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اور بے فلسطینیوں گناہوں کو صہیونی جیل سے رہائی نہیں دی جاتی۔
مقبوضہ فلسطین میں اسیران کےامور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب کے مطابق فلسطینی بے گناہ شہریوں کی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتاریوں اور انکے خلاف اسرائیلی فوجی عدالتوں کے غیر منصفانہ فیصلوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے 500 فلسطینی اسیران نے یکم جنوری سےاحتجاج کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جو 144 دن گزر جانے کے باوجود تاحال جاری ہےاور اس میں اظہار یکجہتی کیلیے مزید 100 قیدی اور شامل ہو چکے ہیں۔
قیدی کلب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل گرفتاری کی اپنی اس غیر قانونی پالیسی کو ختم کرے جس میں متعدد شہریوں کو صرف شک و شبہے کی بنیاد پرحراست میں لے کر تشدد کیا جا تا ہے اور انہیں برسوں ان عقوبت خانوں میں کوئی مقدمہ چلائے بغیر سزائیں دی جاتی ہیں، جبکہ اسیران کا یہ احتجاج اسرائیلی فوجی عدالتوں کے خلاف بھی جاری ہے جہاں فلسطینیوں کے خلاف مقدموں میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کی جاتی ہے جس کے باعث قیدیوں کو سالوں صہیونی جیلوں میں جیل انتظامیہ کے تشدد اور دیگر غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔