(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسیران نے کہا کہ صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور اسرائیل کی فوجی عدالتوں کے خلاف بائیکاٹ کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک قیدیوں کی رہائی کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جیلوں میں بغیر کسی جرم یا الزام کے قید کی صعوبتیں جھیلنے والے فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی فوجی عدالتوں کے خلاف جاری احتجاجی بائیکاٹ کا سلسلہ102 روزگزر جانے کے بعد بھی جاری ہےجبکہ 500 کے قریب احتجاجی بائیکاٹ کا حصہ بننےوالے فلسطینی اسیران کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری تک اس احتجاج کو ختم کر نے سے انکار کر دیا گیاہے۔
فلسطینی اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں بلا جوازاور غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف جاری قیدیوں کا یہ احتجاج اسرائیلی عدالتوں کے خلاف ہے جہاں غیر منصفانہ طور پر فیصلوں اور فلسطینیوں کی پیشیوں میں بغیر کسی وجہ کے توسیع کر دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں قیدی کی زندگی کے قیمتی سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزر جاتے ہیں۔
اسیران نے مزید کہا کہ صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور اسرائیل کی فوجی عدالتوں کے خلاف بائیکاٹ کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک قیدیوں کی رہائی کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔