(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی جیل انتظامیہ فلسطینی قیدیوں کو بے بنیاد الزامات کی پاداش میں کئی کئی دن بھوکا رکھتی اور وحشیانہ تشدد کرتی ہے جس کے خلاف عالمیبرادری اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے جانتے بوجھتے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں اسرائیلی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے بطن الهوى قصبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی سمرجمجوم کے مقدمے کی سماعت بغیر کسی ٹھوس وجہ کےآئندہ اتوار تک ملتوی کردی۔
فلسطینی قیدی کے خاندان کی جانب سے بیٹے کی سماعت میں رکاوٹ ڈالنے پراحتجاج کیا گیا جس میں اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے اسیر کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا ہوا ہے اور مختلف بہانوں سے ان کی پیشی کی تاریخیں آگے بڑھا کر قیدی کو زیا دہ سے زیادہ اذیتیں دیے جانے کی سازش کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ فلسطینی قیدیوں کو بے بنیاد الزامات کی پاداش میں کئی کئی دن بھوکا رکھتی اور وحشیانہ تشدد کرتی ہے جس کے خلاف عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے جانتے بوجھتے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔