(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی خاتون قیدی کو اس سے قبل بھی اسرائیل مخالف مظاہروں اور صہیونی آبادکاری کے خلاف احتجاج کی پاداش میں کئی مرتبہ حراست میں لیا ہے اور کئی کئی ماہ تک صہیونی زندانوں میں قید رکھا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی اسیران کےامور سے متعلق قیدی کلب نے اپنے جاری بیان میں بتایا ہے کہ1 سال دو قبل صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتارہونے والی فلسطینی خاتون قیدی مونا قعدان کے مقدمے کی سماعت کو قابض جیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے بغیر کسی معقول وجہ کے 15 ویں مرتبہ ملتوی کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں خاتون کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کیجانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے اورمظاہرین کا مطالبہ ہے کہ خاتون قیدی کو اسرائیلی عدالت میں پیشی کاموقع دیا جائے۔
قیدی کلب نے بتایا کہ قابض فوج نے فلسطینی قیدی خاتون کو اس سے قبل بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے اورغیر قانونی صہیونی آبادکاری کے خلاف احتجاج کی پاداش میں کئی مرتبہ حراست میں لیا ہے اور کئی کئی ماہ تک صہیونی زندانوں میں قید رکھا ہے۔