• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی عدالت میں ایک بار پھر بشریٰ الطویل کی انتظامی حراست میں توسیع کے احکامات جاری

منگل 29-03-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی عدالت میں ایک بار پھر بشریٰ الطویل کی انتظامی حراست میں توسیع کے احکامات جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے بشریٰ الطویل کو نابلس کے جنوب میں واقع "زعترہ” فوجی چوکی پرروکنے کے بعد گرفتار کیااور اب تک انہیں پانچویں بار انتظامی حراست کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نےفلسطینی خاتون صحافی بشریٰ الطویل کے خلاف پانچویں مرتبہ غیر قانونی انتظامی حراست میں تین ماہ کی توسیع کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے نتیجے میں صحافیوں کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے صہیونی حکام کی قیدیوں کے خلاف انتظامی حراست کی پالیسی پرقائم رہنے کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قراردیتے ہوئے ان  جیلوں میں زیر حراست مزید صحافیوں کے ساتھ روا  برتاؤ پر خبردار کیا ہے۔

فلسطینی صحافیوں کے حقوق کی تنظیم نےصہیونی جیلوں میں فلسطینی صحافیوں کی غیر قانونی گرفتاریوں پر صحافت کے عالمی اداروں  اور اقوام متحدہ سے   مداخلت کا مطالبہ کر تے ہوئےکہا ہے  کہ اسرائیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لیا جاتا ہے اور انہیں بغیر کسی جرم کے انتظام قید میں ڈالا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قابض فوج نے بشریٰ الطویل کو 22 تاریخ کو شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع "زعترہ” فوجی چوکی پر روکنے کے بعد گرفتار کیاجس کے بعد سے اب تک پانچویں بار انتظامی حراست کا نشانہ بنایا گیا ہے  اور ان کی سزا کو ختم ہونے سے قبل ہی سزا کی دوبارہ تجدیدکی جارہی ہے جس کا مقصد انہیں آزادی  کے ساتھ صحافت کے پیشے  سے منسلک رہنے کی سزا دینا ہے۔

واضح رہے کہ بشریٰ الطویل حماس کے مقامی رہنما جمال الطویل کی حاحبزادی ہیں جو  اس سے قبل بھی کئی ماہ بغیر کسی جرم کے صیہونی زندانوں میں سزا کاٹ چکی ہیں جبکہ ان کے والد جمال الطویل  بھی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت متعدد بارصیہونی زندانوں میں مجموعی طور پر 15 سال قید کاٹ چکے ہیں۔

Tags: اسرائیلی عدالتانتظامی حراستبشریٰ الطویلبین الاقوامی قوانینفلسطینی خاتون صحافیمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.