(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یہ فلسطینی خاندان زمین کے حقوق کے تعین تک کورٹ کے ذریعے صہیونی آباد کار گروپ کو 2ہزار 400 شیکل(تقریباً 740 امریکی ڈالر) علامتی سالانہ کرایہ ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کی اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے الشیخ جراح سے چار فلسطینی خاندانوں کی اپنے ہی گھروں سے بے دخلی روک دی ہے جبکہ اس فیصلے کے مطابق اب یہ فلسطینی خاندان اپنے گھروں میں کرایہ دار کی حیثیت سے رہنے کےحقدارہو نگےاور اسرائیلی سپریم کورٹ کو باقاعدہ کرایہ ادا کریں گے۔
صہیونی ریاست کے جج جسٹس اسحاق امیت نے تین ججوں کے پینل کے فیصلے میں لکھا ہے کہ ان فلسطینی خاندانوں کو محفوظ کرایہ دار تسلیم کیا جائے گا اور زمین کے حقوق کے تعین تک کورٹ کے ذریعے صہیونی آباد کار گروپ کو 2ہزار 400 شیکل(تقریباً 740 امریکی ڈالر) علامتی سالانہ کرایہ ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ الشیخ جراح میں گذشتہ کئی ماہ سے یہ چارفلسطینی خاندان صہیونی جھڑپوں کا مرکز تھےجن کے باعث گذشتہ سال مئی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 روزہ جنگ کی بھی شروعات ہوئی تھی اور اب تک الشیخ جراح مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی علامت بن چکا ہے۔