• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی عدالت نے شدید بیمار فلسطینی کی رہائی معطل کردی

فلسطینی قیدی صہیونی زندان میں 171 روز سے غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال پر قائم ہیں

ہفتہ 20-08-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی عدالت نے شدید بیمار فلسطینی کی رہائی معطل کردی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی قیدی نے وقتی طور پر حراست کو منجمد کیے جانے کے اسرائیلی عدالت کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل رہائی تک اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی ریاست اسرایل کی فوجی عدالت نے فلسطینی نظربند خلیل عوادہ جوصہیونی زندان میں 171 روز سے اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال پر قائم ہیں کی قید کو عارضی طور پر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی اسیر خلیل عوادہ مسلسل بھوکے رہنے کے باعث صحت کی شدید پیچیدگیوں کا شکار ہیں اورصہیونی جیل کے اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں جس کے باعث انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے شدید دباؤ کے بعد اسرائیلی سپریم کورٹ نے فوری طور پراس حکم نامے کو جاری کیا ہے۔

اسرائیلی عدالت کے مطابق خلیل عوادہ کی صحت کی خراب صورت حال کے پیش نظر حراستی مدت کو اس وقت تک منجمد کیا گیا ہے کہ جب تک وہ عساف ھاروفیہ صہیونی ہسپتال میں زیر علاج ہیں البتہ صحت کی بحالی کے بعد ان کی نظر بندی دوبارہ شروع ہو جائے گی اور وہ واپس جیل منتقل کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ فلسطینی قیدی کے وکیل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خلیل عوادہ نےوقتی طور پر اپنی حراست کے منجمد کیے جانے کے اسرائیلی عدالت کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل رہائی تک اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

Tags: اسرائیلیخلیل عوادہصہیونی فوجفلسطینی قیدی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.