(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھرا ؤ کیا اور مسافروں پر مرچوں کا اسپرے کیا جس سے متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں حوارہ اور قلقیلیہ کو ملانے والی سڑک پر غیر قانونی صہیونی مسلح آبادکاروں نے فلسطینی باشندوں حملہ کیا ، گاڑیوں پر پتھرا ؤ کیااور زخمیوں پر مرچوں کا اسپرے کیا جس سے متعدد باشندوں کی حالت غیر ہوگئی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران فلسطینیوں کے خلاف صہیونی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کے حملوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے قبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کی اپنی املاک کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے، ان کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ ، باغوں اور زرعی زمینوں کی تباہی کے ساتھ ساتھ پانی کے ذخیروں کو بھی تباہ کیا جارہا ہے جبکہ فلسطینی آبادیوں کی سڑکو کوبھی نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، 2022 کے آغاز سے، اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی اپنی املاک پر 290 سے زائد حملے کیے ہیں، جن میں سے 230 میں املاک کو نقصان پہنچا، اور ان میں سے 60 فلسطینی باشندوں کو زخمی کیا۔
650,000 سے زیادہ نوآبادیاتی آباد کاروں کو مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم کی چوری شدہ زمینوں پر تعمیر کی گئی 164 غیر قانونی بستیوں اور 124 چوکیوں میں تقسیم کیا گیا۔
مغربی کنارہ اور یروشلم کی زمینیں بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر مقبوضہ علاقے ہیں جس کی وجہ سے وہاں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی تمام سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔