(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسلح صہیونی آبادکار اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں فلسطینی علاقوں پر حملہ آور ہوتے ہیں گھروں اور گاڑیوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ کھڑی فصلیں، باغات اور پانی کے ذخیروں کو تباہ کردیتے ہیں۔
آج صبح درجنوں صہیونی مسلح آبادکاروں نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی سرپرستی میں مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے قبلان پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی ملکیت زیتون کے باغات کو تباہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
گذشتہ ماہ صہیونی فوج نے 35 بچوں اور 20 خواتین سمیت 450 فلسطینیوں کو گرفتار کیا
باغ کے مالک حربی عابد نے مسلح صہیونی آبادکاروں کے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے باغ میں ڈھائی سو سے زائد زیتون کے درخت تھے جو پھلوں سے بھرپور تھے، صہیونی آبادکاروں نے سیکڑوں درختوں کو کلہاڑیوں اور آٹومیٹک آریوں سے کاٹ ڈالا اور باقیوں کو آگ لگادی۔