• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسلح صہیونی آبادکاروں کے فلسطینی آبادیوں پر حملے

شعفاط کیمپ میں  قائم فلسطینی احمد عیسیٰ کی دوکان کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کردیا۔

منگل 08-11-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسلح صہیونی آبادکاروں کے فلسطینی آبادیوں پر حملے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایک جانب آبادکاروں کے فلسطینیوں کے خلاف مسلح حملے جاری ہیں تودوسری جانب اسرائیلی حکام فلسطینیوں کے  گھروں اور املاک کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کئے  جارہے ہیں۔

غیر قانونی قابض اسرائیلی افواج اور شدت پسند  مسلح صہیونی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور ان کی املا پر حملے کیے۔

کل صبح اسرائیلی قابض فوج کی موجودگی میں مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں شعفاط کیمپ میں  قائم فلسطینی احمد عیسیٰ کی دوکان کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کردیا۔

قابض فوج نے کیمپ میں تلاشی کے دوران نوجوان معتصم الجولانی کوگرفتار کرلیا۔ایک متعلقہ سیاق و سباق میں درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر یلغار کی۔

اس موقعے پر قابض فوج اور پولیس نے  یہودی آباد کاروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر رکھی تھی۔مقامی ذرائع کے مطابق درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں گھس کر اشتعال انگیزی حرکات کی اورتلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کیں۔رام اللہ میں اسرائیلی قابض فوج کے حکام نے شہر کے مغرب میں واقع قبایا گاؤں میں ایک مکان مسمار کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک بلڈوزر کے ہمراہ قابض فوج کی بڑی تعداد نے ایک شہری کا دو منزلہ مکان مسمار کردیا۔انہی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسمار کرنے کا عمل فلسطینی شہری کی طرف سے تمام تر دستاویزات اور قانونی تقاضے پورے کیے جانے کے باوجود کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسمار کرنے کے عمل کے دوران جھڑپیں ہوئیں تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

Tags: احمد عیسیٰاسرائیلیشعفاط کیمپصہیونی ابادکارفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.