• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل نے نہتے شہریوں کے قتل میں امریکی اسلحہ استعمال کیا: جوبائیڈن کااعتراف

اب تک  14 بچوں اوردس ہزارسے زائد خواتین سمیت 34,789 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،

جمعرات 09-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل نے نہتے شہریوں کے قتل میں امریکی اسلحہ استعمال کیا: جوبائیڈن کااعتراف
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اگر اسرائیل رفح کا رخ کرتاہے تو میں اسرائیل کو وہ ہتھیار فراہم نہیں کروں گا جو تاریخی طور پر رفح اور اُن شہروں سے نمٹنے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل  پہلی بار اعلانیہ طور پر خبردارکرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ میں پناہ گزینوں سے بھرے شہر رفح پر بڑا حملہ کیا تو امریکا اسے ہتھیاروں کی فراہمی بندکردوں گا۔ "میں نےاسرائیل پر واضح کر دیا کہ اگر وہ رفح کا رخ کرتے ہیں تو میں وہ ہتھیار فراہم نہیں کروں گا جو تاریخی طور پر رفح اور اُن شہروں سے نمٹنے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں جہاں یہ مسئلہ موجود ہے۔

"بائیڈن کے تبصرے رفح پر اسرائیلی حملے کو روکنے کی کوشش میں ان کے آج تک کے مضبوط ترین عوامی اظہار کے نمائندہ ہیں جبکہ یہ امریکہ اور شرقِ اوسط میں اس کے مضبوط ترین اتحادی کے درمیان بڑھتی ہوئی پرخاش کو نمایاں کرتے ہیں۔

بائیڈن نے اعتراف کیا کہ اسرائیل نے غزہ میں حماس کو ختم کرنے کی غرض سے سات ماہ قبل جو حملہ کیا تھا، اس میں شہریوں کو مارنے کے لیے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔

واضح  رہے کہ واشنگٹن نے رفح میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی ترسیل کا بغور جائزہ لیا تھا اور اس کے نتیجے میں 2,000 پاؤنڈ (907 کلوگرام) وزنی 1800 بموں اور 500 پاؤنڈز وزنی 1,700 بموں پر مشتمل ایک کھیپ کو روک دیا۔

سات اکتوبر سے اب تک صیہونی فوج نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک  14 بچوں اوردس ہزارسے زائد خواتین سمیت 34,789 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،

Tags: اسرائیلامریکیجو بائیڈنرفحغزہہتھیار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.