(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یورپی یونین نے کہا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کے فلسطینیوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔
گذشتہ روز یورپی یونین کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے حالیہ ہونے والے مسلح حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتےہوئے اسرائیلی قابض حکام سے شدت پسندصیہونی آباد کاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی بستیوں کو ختم کرے۔
یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یورپی یونین نے آباد کاروں کے تشدد کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایریا C میں فلسطینی کمیونٹیوں کے سفارتی دورے کے دوران جو پہلے ہی بے گھر یا بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں یورپی اور دیگر سفارتی مشنوں کو آباد کاروں کی طرف سے پرتشدد ہراساں کیا گیا۔