(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی فوج کےترجمان کاکہنا ہےکہ ان کا ملک حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد جاری رکھے گا، ہم غزہ میں جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں۔
غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل اورفلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کےدرمیان قیدیوں اوریرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہیگری نےایک پریس کانفرنس کی ہےجس میں انھوں نے اعلان کیاہےکہ ان کا ملک حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔ ہم حماس کے ساتھ معاہدے کے پابند ہیں اور ہم اس کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے”۔
‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک حماس کے خاتمے، قیدیوں کی واپسی اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کے اپنے جنگی مشن کے لیے پرعزم ہے۔ صیہونی افواج حماس کے ساتھ چار روزہ جنگ بندی کا فائدہ اٹھا رہی ہیں تاکہ غزہ میں اپنے آپریشن کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے کچھ یرغمالیوں کی واپسی کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے دنوں میں اسرائیلی فوج جنگ کے اگلے مراحل کے لیے اپنی تیاری مکمل کر لے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ "7 اکتوبر سے اب تک ہماری افواج کے 392 اہلکار مارے جا چکے ہیں۔” جب کہ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیلی فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہر محاذ پر تیار ہے۔