• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل صورتحال کو مزید کشیدہ بنانے کے اقدامات سے گریز کرے، متحدہ عرب امارات

امارات کی جانب سے ان تمام اقدامات کو مسترد کرنے پر زور دیا جو بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی کا باعث بنتے ہیں اور خطرات میں اضافہ کرتے ہیں۔

جمعہ 19-05-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل صورتحال کو مزید کشیدہ بنانے کے اقدامات سے گریز کرے، متحدہ عرب امارات
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) متحدہ عرب امارات نے صیہونی ریاست کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر آبادکاروں کے  منظم  دھا ؤوں  کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اسرائیلی اقدامات دو ریاستی حل تک پہنچنے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

متحدہ عرب امارات  کی وزارت خارجہ کی جانب سے  گذشتہ روز صیہونی ریاستی سرپرستی میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں اور حکومتی اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر اشتعال انگیز دھاوے کی مذمت میں جاری بیان میں متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور اس میں خطرناک اور اشتعال انگیز خلاف ورزیوں کو روکنے کی ضرورت کے حوالے سے امارات کے مضبوط موقف کا اعادہ کیا۔

وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قانون اور موجودہ تاریخی صورتحال کے مطابق مقدس مقامات اور اوقاف کی دیکھ بھال میں اردن کے کردار کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صیہونی  حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی کو روکیں اور خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو بڑھانے کے لیے اقدامات سے گریز کریں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ان تمام اقدامات کو مسترد کرنے پر زور دیا جو بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی کا باعث بنتے ہیں اور خطرات میں اضافہ کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ ان غیر قانونی طریقوں کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو دو ریاستی حل تک پہنچنے اورمشرقی یروشلم کے دارالحکومت پرمشتمل 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے خطرہ ہیں۔

Tags: اسرائیلیدوریاستی حلصیہونیفلسطینیمتحدہ عرب امارات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.