• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل نے قطر، مصر اور امریکہ کی جنگ بندی کی تجویزمسترد کردی

رفح پر حملے اور کراسنگ پر قبضے کے تناظر میں حماس دیگر فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کرے گی۔

ہفتہ 11-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل نے قطر، مصر اور امریکہ کی جنگ بندی کی تجویزمسترد کردی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کی جانب سے ثالثی کی تجویز کی منظوری کے اعلان کے فوراً بعد رفح پر اسرائیلی فوج کا حملہ اور کراسنگ پر قبضہ اس بات کی تصدیق ہے کہ تل ابیب اپنے یرغمالیوں ککی رہائی کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ۔

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے، قیدیوں کے تبادلے اور رفح کراسنگ پر  صیہونی افواج کے کنٹرول کے حوالے سے حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ حماس نے بتایا ہے کہ تل ابیب نے ثالثوں مصر اور امریکہ کی تجویز مسترد کردی اور اپنی طرف سے ترامیم متعارف کرائی ہیں،  بات چیت کی حکمت عملی پر دوبارہ غور کا اعلان کرکے اسرائیل معاملے کو دوبارہ صفر پرلے آیا ہے۔

حماس نے کہا کہ جماعت کی جانب سے ثالثی کی تجویز کی منظوری کے اعلان کے فوراً بعد رفح پر اسرائیلی فوج کا حملہ اور کراسنگ پر قبضہ اس بات کی تصدیق ہے کہ تل ابیب اپنے یرغمالیوں ککی رہائی کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ۔

نیتن یاہو کے رویے، ان کے ثالثی کارڈ کو مسترد کرنے، رفح پر حملے اور کراسنگ پر قبضے کے تناظر میں حماس دیگر فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کرے گی۔

مذاکرات کی حکمت عملی پر نظر ثانی کی جائے گی۔ حماس نے اس سے قبل کہا تھا کہ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے گیند مکمل طور پر اسرائیل کے کورٹ میں ہے۔ حماس نے بتایا کہ تل ابیب نے ثالثوں کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کو مسترد کر دیا اور کئی مرکزی مسائل پر اس پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

Tags: اسرائیلامریکہجنگ بندیرفحغزہقطرمصر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.