(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی پر تشدد چھاپہ مار مہموں کے دوران صرف ایک ماہ میں 200سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوئےجبکہ 200 کے قریب فلسطینی بغیر کسی جرم کے حراست میں لیے گئے.
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں گذشتہ ماہ سے اب تک متعدد شہری پابند سلاسل اور کئی وحشیانہ تشدد کا نشان ہ بنائے جا چکے ہیں۔
صہیونی فوج کی پر تشدد چھاپہ مار مہموں کے دوران صرف ایک ماہ میں 200سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوئے جبکہ 200 کے قریب فلسطینی بغیر کسی جرم کے حراست میں لیے گئےاس کے ساتھ ہی 12 فروری سے اسرائیلی فوج نے الشیخ جراح محلے میں روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں فلسطینیوں کوان کے اپنے گھروں سے بے دخل کرکےان کے سازو سامان کو جلانا اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ خواتین اور نابالغ بچوں تک کو گرفتار کیا گیا ہے۔