• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی انتباہات کے باوجود اسرائیل کا رفح سے فلسطینیوں کو نقل مکانی کا حکم

شہریوں کے نقل مکانی کے محفوظمنصوبے کے بغیر واشنگٹن "رفح میں کسی بڑی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کر سکتا۔

پیر 06-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
عالمی انتباہات کے باوجود اسرائیل کا رفح سے فلسطینیوں کو نقل مکانی کا حکم
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اس وقت رفح میں  22 لاکھ فلسطینی پنا ہ گزین ہیں ، رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن  کے امکان پر عالمی امدادی گروپوں اور عالمی رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے ترجمان  نے اپنے بیان میں  رفح سے فلسطینیوں کی نقل مکانی  کے فیصلے سے آگاہ کرتےہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے رفح میں آپریشن کافیصلہ کیاہے۔

اپنے بیان میں انھوں نے  کہا، "اسرائیلی افواج مشرقی رفح کے باشندوں کو توسیع شدہ انسانی علاقے کی طرف بڑھنے کی ہدایت دیتی ہیں۔ مشرقی رفح سے تقریبا ایک لاکھ افراد کو نکال رہی ہے ،اسرائیلی فوج نے غزہ میں مرحلہ وارآپریشن کافیصلہ کیا ہے ۔

"عالمی ادارۂ صحت کے مطابق فی الحال تقریبا 22 لاکھ  فلسطینی پناہ گزین رفح میں موجود  ہیں۔رفح میں حملے کے امکان پر عالمی امدادی گروپوں اور عالمی رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی سکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کے روز کہا کہ اسرائیل نے ابھی تک "حقیقی طور پر اُن شہریوں کی حفاظت کے لئے ایک قابلِ اعتماد منصوبہ پیش نہیں کیا جنہیں نقصان پہنچنے کا امکان ہے” اور ایسے منصوبے کے بغیر واشنگٹن "رفح میں کسی بڑی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کر سکتا۔

"سات اکتوبر کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے فوراً بعد ہی اسرائیل نے غزہ کے شمال میں رہنے والے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ اس علاقے کے جنوب میں "محفوظ زون” بشمول رفح میں منتقل ہو جائیں۔لیکن رفح پر بار بار فضائی بمباری کی گئی ہے اور فلسطینی باقاعدگی سے کہتے رہے ہیں کہ غزہ کا کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہے۔

Tags: اسرائیلحماسرفحصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.