(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ویب سائٹ "ميفزاك لايف” نے خبردار کیا ہے کہ "اسرائیل” اپنے 77ویں سال میں داخلی تنازعات اور سماجی کشیدگیوں کی وجہ سے خود تباہی کے خطرے کا سامنا کر رہا ہے، اور اسے ایک تاریخی متنبہہ کے طور پر دیکھنا چاہیے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کی عبرانی ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ "حشمونی بادشاہت کا زوال، جو شدید داخلی جنگوں کے بعد ہوا تھا، اس بات کی علامت ہے کہ گہری داخلی اختلافات کتنی تباہ کن ہو سکتی ہیں”۔