(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل نے اس مجوزہ اتحاد میں شامل کسی اور شراکت دار کا نام نہیں لیاہے سوائے امریکہ کے، البتہ اس اتحادی تشکیل سے متعلق مزید کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین پر قابض صہیونی حکمران جماعت کے صہیونی وزیردفاع بینی گینٹز نے صہیونی پارلیمان میں خارجہ و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کی قیادت میں مشرق وسطیٰ میں ایک نیا فضائی دفاعی اتحادتشکل دینے جارہا ہےجس سے خطے میں طاقت کا توازن بحال کرنے اور اسرائیل کو لاحق بیرونی خطرات کو دور کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
بینی گینٹز نے کہاکہ اس سلسلے میں اسرائیلی فوج کےآلات نے پہلے ہی ایران کی حملوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے جبکہ امریکہ کے ساتھ اشتراک میں ہم مشرق وسطیٰ میں اور بہتری کے امید وار ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے اس مجوزہ اتحاد میں شامل کسی اور شراکت دار کا نام نہیں لیاہے سوائے امریکہ کےالبتہ اس اتحادی تشکیل سے متعلق مزید کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔