(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے غزہ میں ہر طرح کی طبی سہولیات کےلئے پابندی عائد کی ہوئی ہے جس کے باعث صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات کےحوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ 16 سالوں سے غیر قانونی ناکہ بندی کا شکار غزہ شہر میں گذشتہ ڈیڑھ سالوں سے تمام طبی سہولیات ادویات اور آلات کی فراہمی پرپابندی عائد کی ہوئی ہے ۔
قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ میں ضروری طبی آلات اور ادویہ فراہمی پر پابندی کی وجہ سے علیل افراد بالخصوص سرجری کے منتظر مریضوں کی تکلیف میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے غزہ کی پٹی میں طبی آلات بالخصوص ایکس رے مشین پہنچانے ممکن بنایا جائے۔