(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) واشنگٹن نے اسرائیلی فریق کو خبردار کیا کہ امن و امان کی مکمل تباہی پٹی میں انسانی بحران کو نمایاں طور پر مزید خراب کر دے گی۔
ویب سائٹ اکسیوس نے امریکی اور اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا کہ امریکہ اسرائیل پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں امدادی ٹرکوں کی حفاظت پر مامور حماس کی پولیس کو نشانہ بنانا بند کرے۔ ویب سائٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے (ایک اور) موگادیشو میں تبدیل ہونے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ فکر مند ہیں کیونکہ سکیورٹی کے خلا اور مایوسی نے مسلح گروہوں کے لیے امدادی ٹرکوں پر حملے کرنے اور ان ٹرکوں کو لوٹنے کے دروازے کھول دیے ہیں۔
امریکی حکام نے وضاحت کی کہ یہ صورت حال تشویش کا باعث ہے جس کے بارے میں امریکہ کی انتظامیہ کئی مہینوں سے اسرائیل کو خبردار کر رہی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ اسرائیلی حکومت کو اس بات کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کرنے کی تاکید کی گئی ہے کہ بعد از جنگ غزہ کا حکمران کون ہوگا۔
امریکی حکام کے مطابق حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں رفح پولیس فورس کے کم از کم 11 ارکان شہید ہوگئے ہیں۔ تاہم اسرائیل نے امریکہ کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ جنگ میں اس کا ایک مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حماس مزید غزہ کی پٹی کو نہ چلا سکے۔