(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اجلاس میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کو حل کیے بغیر امن کا تصور نا ممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ایک متفقہ فیصلہ کیا جس کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کوفلسطین کے 4 جون ء1967 قانون کے مطابق واپس اپنی سرحدی حدود میں جا نا ہوگا۔
اجلاس میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کو حل کیے بغیر امن کا تصور ناممکن ہے جبکہ خطے کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر مسئلہ فلسطین کے حل کو جلد از جلد ممکن بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شہزادہ سلمان نے کابینہ کے اجلاس میں قابض ریاست اسرائیل سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرے تاکہ دوطرفہ تعلقات میں مزید پیشرفت ممکن بنائی جاسکے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب ماضی میں فلسطین کا سب سے بڑا حامی رہا ہے اور وہ بارہا کہہ چکا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے قبل اسے ایک فلسطینی ریاست دیکھنے کی ضرورت ہے۔