(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور بینی گینٹز نے پاس اوور کی چھٹی کے موقع پر ہندوستان کا اہم دورہ کرنا تھاجسے اندرونی سیاست کی پیچیدہ وجوہات اورفلسطین میں کشیدگی کی لہر کے باعث منسوخ کر دیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارےکی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کی پارلیمنٹ (کینسٹ)میں صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ حکومتی اتحادمیں اکثریت کےنقصان کےباعث فی الحال اندرونی سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں وزیر اعظم سمیت اہم سیاسی عہدیداران نے اپنے بیرون ملک تمام سرکاری دوروں کو منسوخ کردیا ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق صہیونی وزیر خارجہ یائرلیپد اور وزیر دفاع بینی گینٹز کے دفاتر سے مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ان عہدیداران نے ملک کی مشکل سیاسی صورت حال کے باعث ملک سے غیر حاضرنہ رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سیاسی اتحاد کےلیے اکثریت کی عدم موجودگی اور ہر روزحکومت کے گرنے کے امکانات میں سینیر اسرائیلی اہلکار ملک میں رہنے ہی کو ترجیح دے رہے ہیں۔
صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور بینی گینٹز نے پاس اوور کی چھٹی کے موقع پر ہندوستان کا اہم دورہ کرنا تھاجسے اندرونی سیاست کی پیچیدہ وجوہات اورفلسطین میں کشیدگی کی لہرکے باعث منسوخ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ یامینا پارٹی کے رکن کنیسٹ ادیت سلمین نے حال ہی میں حکومتی اتحاد کی قیادت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا جو بینیٹ حکومت کی اکثریت (61 اراکین) کی واحد رکن تھی جس نے علیحدگی اختیار کرلی تھی کیونکہ اتحاد کی حمایت کرنے والے کنیسٹ اراکین کی تعداد 60 کے مقابلے میں 60 ہو گئی تھی۔