(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے سابق فلسطینی قیدی کو شفعات پناہ گزین کیمپ میں ان کے گھر سے گرفتارکرنے کے بعد اہل خانہ کے سامنے تشدد کیا اوراحتجاج کے باوجود فوجی گاڑی میں ڈال کر اسرائیلی تفتیشی مرکز منتقل کر دیا ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے مسلح صہیونی اہلکاروں کی جانب سےفلسطینی شفعات پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بو لا گیا اور صہیونی فوج نے مکینوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران گھر گھر تلاشی کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے صہیونی اہلکاروں نے ایک ہفتے قبل اسرائیل جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی نوجوان معاویہ علقم کو بغیر کسی جرم کے دوبارہ حراست میں لے لیا۔
قابض فوج نے سابق فلسطینی قیدی کو شفعات پناہ گزین کیمپ میں ان کے گھر سے گرفتار کرنے کے بعد اہل خانہ کے سامنے تشدد کیا اوراحتجاج کے باوجود فوجی گاڑی میں ڈال کر اسرائیلی تفتیشی مرکز منتقل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صہیونی حراست میں جانے والے بے گناہ فلسطینی نوجوان کو قابض فوج نے کالعدم تنظیم کے سہولت کار ہونے کے الزام میں ساڑھے آٹھ سال انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت وحشیانہ سلوک روا رکھا تھا جس کے بعد نامکمل ثبوت کی بناء پر اسرائیلی عدالت نے فلسطینی کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔