(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی مظالم کے خلاف فلسطینیوں نے بھی جوابی کارروائیاں تیز کر دی ہیں جس کےنتیجے میں قابض فوج اور غیر قانونی آبادکاروں پر پتھراؤ، پیٹرول بموں کا استعمال، ان پر گولیاں چلانااورفدائی حملےشامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی آبادکاروں اور اسرائیلی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم کے نتیجے میں فلسطینیوں کی جانب سے بھی جوابی حملے کی صورت میں بیر سبع کے مقام پرایک نوجوان نے پیٹرول پمپ پر موجود ایک اسرائیلی خاتون کو گاڑی سے ٹکرماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ نوجوان نے گاڑی دوڑاکرمزید صہیونیوں کو زخمی کردیا۔
فلسطینی نوجوان نے ایک شاپنگ سینٹر کے سامنے کھڑے 5 یہودی آبادکاروں پربھی چاقو کے وار کیے جس کے نتیجے میں 3 آبادکار ہلاک اور دیگر شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد قابض فورسز نے فلسطینی نوجوان کو اپنی گولیوں کا نشانہ بناکر شدید زخمی کر دیااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فلسطینی شہید ہو گیا۔
صہیونی آبادکاروں کو اپنی گاڑی اور چاقو کا نشانہ بنانے والے فلسطینی حملہ آور جن کانام محمد غالب ابو القیعان بتایا جاتا ہے کچھ عرصہ قبل ہی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کا نشانہ بن کر اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے تھے، ان کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے جزیرہ النقب کے قصبے حواراسےتھا۔
واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران صہیونی مظالم کے خلاف فلسطینی باشندوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے مزاحمتی ردعمل کا یہ ساتواں واقعہ ہےجب فلسطینی شہری بھی جارحیت اور بربریت کے ناقابل برداشت سلوک کے جواب میں صہیونی فوج اور غیر قانونی آبادکاروں پر مولوتوف کاک ٹیلوں اور پتھرپھینکنا، گولیاں چلانااوران پرفدائی حملے کر رہے ہیں۔