(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایک ہی روز میں اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کا نشانہ بنکر 3 فلسطینی نوجوان شہید جبکہ درجنوں کو فوجی گاڑیوں میں ڈال کرنامعلوم مقامات پر منتقل کیاجاچکاہےجبکہ متعدد زخمی فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں ایک ہی دن میں 3 فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا گیا جس کے نتیجے میں شہر شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور مظاہرین سڑکوں پرنکل آئے۔
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں3 بچوں کے والد 27 سالہ فلسطینی نوجوان سندالحربید کو اسرائیلی انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے صہیونی دہشت گردوں نے صبح کے وقت مقبوضہ النقب کے شہر رحط میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گولیوں کا نشانہ بنایااور شہید کر دیا۔
صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیہ مہاجر کیمپ پرحملہ کر کے ایک نوجوان22 سالہ علاء شاحام کو سر میں گولی مار کر شہید کردیاجبکہ بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں بھی علی الصبح 17 سالہ نادر ہیثم ریان کو بغیر کسی جرم کے گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کیاتھا۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک ہی روز میں الگ الگ مقامات پر اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کا نشانہ بناکر 3 فلسطینی نوجوان شہید کیے جا چکے ہیں جبکہ درجنوں کو فوجی گاڑیوں میں ڈال کر نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیاہےاس کے ساتھ ساتھ صہیونی فوج کی گولیوں سے زخمی فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔