(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی ہلال احمر کے مطابق قابض فوج نے آنسو گیس کی زبردست شیلنگ کی ہےاور دھاتی گولیوں سے براہ راست فائرنگ کی جس سے زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہےجنہیں ہلال احمر نے فوری طبی امداد فراہم کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں نابلس کے علاقے بیت دحان قرپوط اور کفر قدوم میں شہریوں نے یہودی بستیوں کے خلاف پر امن مظاہرہ کیا جسے روکنے کے لیے اسرائیل کی قابض فوج نے مظاہرین پر طاقت کا بھر پور استعمال کر تے ہوئے لاتھیوں اور بندوق کے بٹوں سے فلسطینیوں کو لہو لہان کر دیا اورمجمعے کو منتشر کر نے کے لیے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔
صہیونی فوج کے اس حملے کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں میں افرا تفری پھیل گئی جبکہ آنسو گیس سے درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے،قابض فوج نے مظاہرین پر ربر کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں فائر کیں جس سے کئی فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔
موقع پر زخمیوں کی مدد کے لیے موجود بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے فلسطینی ہلال احمر کے مطابق قابض فوج نے آنسو گیس کی زبردست شیلنگ کی ہےاور دھاتی گولیوں سے براہ راست فائرنگ کی جس سے زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہےجنہیں ہلال احمر نے فوری طبی امداد فراہم کی ہے۔