(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے باجود مٹھی بھر مزاحمت کاروں کو روکنے میں ناکام ہے ، آبادکار اور اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے حملوں کانشانہ بن رہے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی فوج پر روزانہ کی بنیاد پر حملوں نے اسرائیلی شہریوں میں مایوسی پھیلادی ہے، اسرائیل کے مختلف ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج فلسطینی مزاحمت کاروں کے آگے بےبس ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج فلسطینیوں سے تصادم جاری رکھنے کے لیے تیار نہیں، رپورٹ
اسرائیل کے چینل فورٹین نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی علاقوں کی غیر قانونی صیہونی بستیوں میں رہنے والے آبادکار اپنی سلامتی کے حوالے سے شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے باجود مٹھی بھر مزاحمت کاروں کو روکنے میں ناکام ہے، آبادکار اور اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے حملوں کانشانہ بن رہے ہیں۔
اسرائیلی سوشل میڈیا صارفین نے اسرائیل کے وزیر دفاع اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز کے اس بیان پر سخت تنقید کی جس میں ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج ایک ناقابل تسخیر فوج ہے اور ہم ایک نئی جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں ، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وزیردفاع کا بیان گھناؤنی حد تک دھوکہ بازی اور کھلی سیاسی چال ہے۔