(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مانڈلامنڈیلا نے کہا کہ قابض اسرائیل خطے میں اپنی موجودگی بڑھانے اور تعلقات کے استحکام کے سلسلے میں ہتھیاروں، جاسوسی کے نیٹ اور زرعی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شہرہ آفاق افریقی رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے اور رکن پارلیمان مانڈلا منڈیلا نے مغربی افریقہ کے ملک سینیگال میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے منعقد کی گئی افریقی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کر تےہوئے قابض ریاست اسرائیل کے افریقی ممالک میں تیزی سے بڑھتے اثرو نفوذ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل افریقی براعظم پر اثر و رسوخ حاصل کرنےاور اپنی ناجائز ریاست کو تسلیم کرانے کے لیے مقامی حکومتوں کے ساتھ تعلقات بنانے کی بھر پور کوششوں میں ہے۔
ان کا کہناتھاکہ قابض اسرائیل خطے میں اپنی موجودگی بڑھانے اورتعلقات کے استحکام کے سلسلے میں ہتھیاروں، جاسوسی کے نیٹ اور زرعی ٹیکنالوجی کا استعمال کررہا ہےتاہم افریقی باشندے اسرائیل کو فلسطینیوں پر مسلط کی جانے والی غیر قانونی قابض ریاست ہی مانتے ہیں اوراسرائیلی قبضے کو مسترد کر تے ہیں۔
فلسطینیوں سے محبت کے اظہار میں 2022 ء میں سینیگال کے دارالحکومت میں فلسطین کے ساتھ افریقی یکجہتی کانفرنس میں مانڈلامنڈیلا کے علاوہ 21 ممالک کی فوجی قیادت نے بھی شرکت کی۔