(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل نے اپنے شہریوں کو ترکی کے سفر سے روک دیا ہے تاہم ترکی میں موجود سیر وسیاحت کے لئے آنے والے سینکڑوں اسرائیلی سیاحوں نے تل ابیب حکومت کے حکم کو ہوا میں اڑا تے ہوئے اپنی تفریحات کو جاری رکھا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے قابض حکام کی جانب سےترکی میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے کرنل حسن صیاد خدائی کے علاوہ ایٹمی پروگرام سے منسلک مزید 3 سائنسدانوں کے پراسرار قتل کے بعد انسپکٹر یا اس سے اعلیٰ رینک کے ایک ہزارسیاحوں کو فوری طور پرترکی چھوڑ کر اسرائیل واپس آنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے قابض اسرائیل پرالزام عائد کیا ہے کہ اس نے ترکی میں ایرانی اہم شخصیات کو نشانہ بنایا ہے جس کا بدلہ لیا جائے گا، ایرانی منصوبے کے تحت اسرائیل نے اپنے شہریوں کو ترکی کے سفر سے روک دیا ہے تاہم ترکی میں موجود سیر وسیاحت کے لئے آنے والے سینکڑوں اسرائیلی سیاحوں نے تل ابیب حکومت کے حکم کو ہوا میں اڑا تے ہوئے اپنی تفریحات کو جاری رکھا ہوا ہے۔