(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست ہمارے لوگوں پر ہر طرح کا ظلم جاری رکھے ہوئے ہےاسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نابلس میں نوجوانوں کو شہید کرکے ایک نئی حماقت کا ارتکاب کیا ہے ۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کے مقبوضہ مغربی کنارے کے ترجمان طارق عزالدین نے صہیونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں کی شہادت پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قابض افواج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف جرائم خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں، آج کے بعد کسی کے لیے کوئی عذر نہیں ہے۔ آج ہمیں صیہونی جارحیت کو پسپا کرنے کے لیے سنجیدہ اور حقیقی موقف اختیار کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
تل ابیب ہمارے میزائلوں کا نشانہ ہوگا، جنگ شروع ہوچکی ہےپیچھے نہیں ہٹیں گے، اسلامی جہاد سربراہ کا اعلان
انھوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے تمام طبقات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض افواج کا مقابلہ کریں۔ مزاحمت کی رفتار بڑھائیں اور قابض ریاست کو مجبور کردیں کے وہ اس ناجائز قبضے کی لازاوال قیمت ادا کریں۔
عزالدین نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی غاصب فلسطینیوں کے خون کو بے دریغ بہا رہا ہے اور محصور غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہمارے لوگوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سنگین جرائم پر قاصب صیہونی ریاست کو سخت جواب دیا جائے گا ۔