(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دونوں رہنماؤں کی اس ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق کریملن نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ صدر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم کو بیلاروس میں یوکرین سے مذاکرات کی پیشکش کا بتادیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جانب سےروسی صدرولاد میر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور یوکرین کی جنگی صورت حال میں مصالحت کی پیشکش کی۔
دونوں رہنماؤں کی اس ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق کریملن نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ صدر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم کو بیلاروس میں یوکرین سے مذاکرات کی پیشکش کا بتادیا ہے، اس حوالے سےدوران گفتگو روسی صدر نے کہا کہ یوکرین حکومت نے روسی پیشکش کو مسترد کر کے اچھا موقع گنوادیا ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق صدر پیوٹن نے نفتالی بینیٹ پر واضح کیا کہ روسی فوج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔