• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کا یو این سے فلسطینی مظالم کی چھان بین پر تعاون سےانکار

جمعہ 18-02-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل کا یو این سے فلسطینی مظالم کی چھان بین پر تعاون سےانکار
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی سفیر نے اپنے جوابی خط میں کہا ہے  کہ کمیشن کو  اسرائیل میں  اس طرح کی رسائی یا اسرائیلی حکومت کے ساتھ  تعاون نہیں حاصل ہوگااور”ہم اس کمیشن کے ساتھ کسی طرح کا تعاون نہیں کریں گے”۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل  کی جانب سے اقوام متحدہ کے خصوصی کمیشن جو فلسطینیوں کے خلاف مبینہ زیادتیوں کی تفتیش کے لیے قائم کیا گیا ہے کے خلاف ایک خط ارسال کیا جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسرائیل کے لیے اس کا رویہ ‘غیر منصفانہ طورپر تعصب پر مبنی‘ ہے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر میرو ایلون شاہر کی طرف سے بھیجے گئے اس خط میں کہا گیا ہے، ”یہ میرے ملک کے لیے واضح ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ اسرائیل کے ساتھ انسانی حقوق کی کونسل یا اس کے کمیشن آف انکوائری سے معقول، منصفانہ اور غیر امتیازی سلوک روا رکھا جائے گا۔‘‘

اقوام متحدہ کی کمشنر برائے انسانی حقوق ناوی پلئی کو بھیجے گئے ایک خط میں اس سخت فیصلے نے اسرائیل اور جینیوا میں قائم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ہیومن رائٹس کونسل کے درمیان پہلے سے ہی کشیدہ تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا کردیا ہے۔

انہوں نے انکوائری کمیشن کی سربراہ کو ذاتی طورپر نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بھارتی نژاد جنوبی افریقہ کی ایک سابق جج پلئی نے اسرائیل کو نسلی عصبیت رکھنے والی قوم قرار دینے کے شرمناک عمل اور اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی قیادت میں بین الاقوامی بائیکاٹ کی تحریک (بی ڈی ایس) کی حمایت کی ہے۔

ناوی پلئی نے اسرائیلی حکومت کو بھیجے گئے خط میں کہا تھا کہ کمیشن کو اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کرنے کی ضرورت ہے اور کمیشن کے چھ سے آٹھ عملے کو سفر کرنے کی اجازت دی جائےتاہم صہیونی سفیر نے اپنے جوابی خط میں کہا ہے  کہ کمیشن کو  اسرائیل میں  اس طرح کی رسائی یا اسرائیلی حکومت کے ساتھ  تعاون نہیں حاصل ہوگااور”ہم اس کمیشن کے ساتھ کسی طرح کا تعاون نہیں کریں گے”۔

Tags: اسرائیلاقوام متحدہصہیونی  سفیرقابض ریاست اسرائیلمیرو ایلون شاہرناوی پلئییو این
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.