• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صہیونی ریاست کے ساتھ فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوگئے ہیں، اسماعیل ھنیہ

اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ یہ جذباتی یا خواہش مندانہ بیان نہیں ، بلکہ حقیقت پسندانہ تجزیہ ہے

پیر 10-10-2022
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی ریاست کے ساتھ فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوگئے ہیں، اسماعیل ھنیہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے سربراہ کاکہنا ہے کہ ہم اب صہیونی دہشتگر دی کے خلاف افسوس کرنے، فریاد کرنے، زخمیوں اور شہداء کی گنتی اور اپنے مصائب کو اجاگر کرنے سے بہت آگے آگئے ہیں ۔

مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی ریاست کی دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ "غیر قانونی صہیونی غاصب ریاست کے ساتھ مستقل تنازعہ” ہے "آج ہماری جدوجہد صہیونی دشمن کے خلاف ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، جو افسوس کرنے، فریاد کرنے، زخمیوں اور شہداء کی گنتی اور اپنے مصائب کو اجاگر کرنے سے بہت آگے آگئی ہے ۔آج ہم بشارت، عروج اور عظیم فتوحات کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، فلسطینی عوام میں مزاحمت اور انقلاب کا جذبہ اپنے جوبن پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مزاحمت کاروں کے حملے جاری، دو صہیونی فوجیوں سمیت چار اسرائیلی زخمی

"انہوں نے مزید کہا: "اہلِ فلسطین صہیونی کے لیے لوہے کے چنے ہیں۔ سرزمینِ فلسطین کو  اسرائیل بنانے اور ہماری اسلامی و ملی اقدار سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے تمام طریقے اپنائے گئے۔ تاہم، نہ ایمان کی حرارت ٹھنڈی پڑی ہے نہ مسلم برادری سے تعلقات میں کمی کی جا سکی ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جو کچھ کہا وہ جذباتی یا خواہش مندانہ بیان نہیں ، بلکہ حقیقت پسندانہ تجزیہ ہے۔ ہم دشمن کے خلاف بڑی مہم اٹھانے اور اس تاریخی تنازعے کو ہمیشہ  کے لیے حل کرنے کی اپنی تیاریاں کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  بیرونِ ملک فلسطینی عوام ایک بار پھر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ فلسطینی کاز کے ساتھ اپنے تعلقات کی تجدید کر رہے ہیں۔ حالانکہ دشمن اور اس کے اتحادیوں کا خیال تھا کہ ان کو دی گئی پناہ اور سہولیات سے وہ تارکینِ وطن کا حصہ بن جائیں گے۔

Tags: اسرائیلاسماعیل ھنیہحماسشہیدصہیونی ریاستفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.