(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتار بارہ سو سے زائد فلسطینی قیدیوں نے صہیونی زندانوں میں گذشتہ روز سے اجتماعی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے اسیران انفارمیشن آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار بارہ سوس سے زائد فلسطینی قیدیوں نے اسرائیل کے خلاف بہ طور احتجاج یکم ستمبر سے بروز جمعرات سے بھوک ہڑتال شروع کی ہے ۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجتماعی بھوک ہڑتال کا فیصلہ عالمی برادری کو غیر قانونی صہیونی ریاست کی غیر انسانی پالیسیوں کے بارے میں مطلع کرنا ہے۔