فلسطین میں قابض اسرائیل کی بربریت جاری، ایک ماہ میں خواتین اور بچوں سمیت 360فلسطینی گرفتار،جیلوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 219ہوگئی
فلسطین پرزنرز سینٹر فار اسٹڈیز سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ،یکم اپریل سے آج تک قابض اسرائیلی فوج نے 61 بچوں 4خواتین اور غیرملکی امدادی کارکنوں سمیت 360 افراد کو گرفتار کرلیا جس میں سے ایک زخمی فلسطینی اسرائیلی حراست میں شہید ہوگیاقابض اسرائیلی فوج نے 51سالہ کرم طنطاوی کو اریز بارڈر پر اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی بیوی کو یروشلم کے اسپتال المقاصد سے کینسر کے علاج کے بعد واپس غزہ آرہا تھااسرائیلی فوج نے فسلطین کے قانون ساز کونسل کے 63سالہ رکن حسن یوسف کو گھر سے گرفتار کیا واضح رہے کہ حسن یوسف کوتقریبا 20 سال اسرائیلی جیل میں رہنے کے بعد گزشتہ 5 ماہ پہلے رہا کیا گیا تھافلسطین پرزنرز سینٹر فار اسٹڈیزکے ترجمان ریاض العشقر نے اس حوالے سے بتا یا کہ قابض اسرائیلی فوج خواتین اور بچوں کو بھی اپنے بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے ، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے 61 بچوں میں سب سے کم عمر 13سالہ یروشلم کے علاقے سلوان کا رہنے بچہ ہے ، ترجمان نے بتایا کہ 2 خواتین کو اردن میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کےلئے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ ایک خاتون کو مسجد اقضیٰ کے پاس مبینہ خنجر رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج نے آج براز جمعہ اسرائیلی فوج نے دو غیرملکی امدادی کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیااسرائیلی جیلوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیل میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہونے والے عمر اونی کے بعد جیل میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 219 ہوگئی ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں میں سے 16فیصد مختلف نوعیت کی سنجیدہ بیماریوں کا شکار ہیں جبکہ 23 مختلف اقسام کے کینسر کا شکار ہیں جن کو کسی بھی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی جارہی ہے