(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) معصوم فلسطینی بچے صیہونی وحشیانہ بمباری کے علاوہ غیر قانونی ناکہ بندی کے باعث بنیادی انسانی ضروریات پانی اور خوراک کی قلت سے بھی نبردآزما ہیں۔
برطانیہ میں قائم دنیا بھر کے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم ’’سیو دی چلڈرن‘‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں جاری غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جاری وحشیانہ بمباری کے باعث غزہ میں ہر پندرہ منٹ میں ایک فلسطینی بچہ شہید ہورہا ہے ۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک جانب بچے اسرائیلی فوج کی سفاکانہ بمباری سے شہید ہورہے ہیں تو دوسری جانب معصوم بچے غیر قانونی ناکہ بندی کے باعث بنیادی انسانی ضرورت پانی اور خوراک کی قلت کو بھی جَھیل رہے ہیں۔
ادارے نے اپنی رپورٹ میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے اس جنگ کا ایندھن بن رہے ہیں جن کا کسی تنازع میں کوئی کردار نہیں۔
تنظیم کی جانب سے جاری رپورٹ رمیں بتایا گیا ہے کہ غزہ پر 11 دنوں سے جاری وحشیانہ حملوں میں اب تک تقریبا ایک ہزار سے زائد بچے زندگی اسرائیل کے ہاتھوں شہید کئے جاچکے ہیں غزہ میں اسرائیلی بمباری میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں میں ایک تہائی سے زائد بچے ہیں۔