(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت اپنے بدترین دور میں ہے آنے والے دن مزید خوفناک ہوسکتے ہیں اس لئے کوئی بھی وزیر سیاسی اور سیکورٹی معاملات پر انٹرویو نہیں دے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے گذشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے دوران، وزراء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی تاریخ کے سنگین دور میں ہے آنے والا وقت مزید خوفناک ہوسکتا ہے ۔
صیہونی ریاست کے معروف عبرانی اخبار معاریف کی رپور ٹ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے دوران د یونائیٹڈ تورہ یہودیت پارٹی کے رہنما ہیں اور اشکنازی حریدی سیاست دان گولڈکنوف نے نیتن یاہو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا پابندی میں بزرگوں کے لیے ڈے کیئر سینٹرز کے معاملے پر بیانات بھی شامل ہیں جس پر صیہونی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ یہ حوالہ صرف سیاسی تحفظ کے معاملے کا تھا۔
نتین یاہو کی جانب سے غیر معمولی ہدایت کے حوالے سے اخبار کا کہنا ہے کہ یہ ہدایت ایسے وقت میں آئی ہیں جبکہ دنیا بھر کے عوام صیہونی ریاست کے خلاف احتجاج میں مصروف ہیں جبکہ عالمی ادارے صیہونی ریاست کے شدت پسند سیاستدانوں کے اشتعال انگیز بیانات کے باعث ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی ریاست کے شدت پسند سیاستدانوں میں وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر اور وزیر ہاؤسنگ سموٹریچ بیزلیل قابل زکر ہیں جن کے بیانانت کے باعث اسرائیل کے سب سے بڑے حلیف امریکہ میں بھی سخت تنقید کی جارہی ہے اسرائیل پر اب امریکہ کی جانب سے بھی شدیددباؤ ہے۔