(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج بڑے پیمانے پر قتل عام اور شہر کو کھنڈر میں بدلنے کے باوجود تاحال کوئی قابل زکر عسکری ہدف حاصل کرنےمیں ناکام ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل جدید ترین ٹیکنالوجی ، عالمی حمایت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باوجود غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے تباہ کرنے سے بہت دور ہے۔
اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج بڑے پیمانے پر قتل عام اور شہر کو کھنڈر میں بدلنے کے باوجود تاحال کوئی قابل زکر عسکری ہدف حاصل کرنےمیں ناکام ہے۔ غزہ پر وحشیانہ بمباری اور ہزاروں شہادتوں کے باوجود اسرائیل کو کامیابی کے اشارے نہیں مل رہے، اسرائیل “عالمی تنہائی” کا شکار بھی ہونے لگا ہے۔