• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل حماس کی فوجی پریڈ روکنے میں ناکام رہا، سابق شاباک سربراہ

"غزہ میں طاقت کے مظاہرے کو خواتین قیدیوں کی تذلیل یا ان کی بے توقیری کے طور پر دیکھنا ایک سنگین بات ہے اور میرے خیال میں یہ دوبارہ ہوگا۔"

بدھ 29-01-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل حماس کی فوجی پریڈ روکنے میں ناکام رہا، سابق شاباک سربراہ
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی کی خفیہ ایجنسی "شاباک” کے سابق افسر موشے فوزیلوف نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے موقع پر تل ابیب حماس کے غزہ میں ہونے والے فوجی پریڈ کو روکنے میں ناکام  رہا ہے  اور یہ واقعی ایک بڑی ناکامی ہے کہ جب فوج کا ہدف ہی حماس کو ختم کرنا ہو۔

"شاباک” کے سابق اعلیٰ افسر نے غزہ میں حماس کی عسکری تنظیم القسام کی جانب سے منعقد کی گئی فوجی پریڈ پر تبصرہ اور اپنی خفت مٹاتے ہوئے کہا: ” صیہونی ریاست اسرائیل کا حماس کے اس طاقت کے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "میرے خیال میں تل ابیب کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، اور ہمیں اس وقت اپنے تمام تر وسائل اسیران کی رہائی پر مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔”

فوزیلوف نے اس بات پر زور دیا کہ "حماس کا طاقت کا مظاہرہ اور اسرائیلی خواتین سپاہیوں کا اس پلیٹ فارم پر آنا اور مضبوط انداز میں ان کا باہر آنا حماس اور جہاد کی تحریکوں کے حق میں تھا، اور ان کا عسکری لباس ان فلسطینی تحریکوں کے مفاد میں تھا۔” انہوں نے کہا کہ "یہ دونوں تحریکیں ہمیشہ ایسی چیزیں کریں گی جو ان کے مفاد میں ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "غزہ میں طاقت کے مظاہرے کو خواتین قیدیوں کی تذلیل یا ان کی بے توقیری کے طور پر دیکھنا ایک سنگین بات ہے اور میرے خیال میں یہ دوبارہ ہوگا۔” فوزیلوف نے وضاحت کی کہ اب میڈیا اسیران فلسطینیوں کی رہائی اور اسرائیلی فوجی خواتین کی رہائی کے درمیان تفریق نہیں کرتا، جس سے حماس کو فائدہ پہنچتا ہے اور اس کی بیانیہ کو تقویت ملتی ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے حماس کے فوجی مظاہروں پر ردعمل کے حوالے سے فوزیلوف نے کہا: "میرے خیال میں ہم اس معاملے پر کچھ نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اصل میں ہمیں اپنے تمام تر توجہ اس بات پر مرکوز کرنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ اسرائیلی اسیران کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "جب بھی ایک مغوی اسرائیلی واپس آتا ہے، اور ہم اسے خفیہ معلومات یا اسرائیلی سیکیورٹی اور فوج کے ذرائع سے واپس نہیں لا پاتے، یہ ایک معجزہ ہوتا ہے جسے ہمیں دونوں ہاتھوں سے اپنانا چاہیے۔”

فوزیلوف نے اس بات پر زور دیا کہ "غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل پہلے ہی اس جنگ میں ہار چکی ہے، اور اسے جیتنے کے لیے اگلی جنگ کی ضرورت ہے، جس کے بعد تمام اسیران کی رہائی ہونی چاہیے۔” انہوں نے کہا: "ہمیں غزہ میں منظم طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے، حماس کو ختم کرنا ہے اور غزہ کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔”

Tags: اسرائیلیحماسصیہونیغزہفلسطینیموشے فوزیلوفیرغمالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.