• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل نے غزہ کی 814 مساجد 3 گرجا گھروں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا

شہر کی 1،245 مساجد میں سے 814 کو صفحہ ہستی سے مٹادیا ہے جبکہ 148 کو ناقابل استعمال بنا دیا ہے۔

ہفتہ 05-10-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل نے غزہ کی 814 مساجد 3 گرجا گھروں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے زیادہ تر مساجد کو اس وقت وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا جب مسجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی کی جارہی تھی۔

صیہونی ریاست اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر میں وزارت اوقاف و مذہبی امور نے مذہبی مقامات پر اسرائیلی بمباری سے پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق قابض صیہونی افواج نے گذشتہ سال سات اکتوبر 2023ء سے غزہ پر جاری نسل کشی کی جنگ کے ایک سال کے دوران شہر کی 1،245 مساجد میں سے 814 کو صفحہ ہستی سے مٹادیا ہے جبکہ 148 کو ناقابل استعمال بنا دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مساجد کے ساتھ ساتھ غاصب صیہونی افواج نے تین گرجا گھروں کو بھی بمباری سے مکمل طورپر منہدم کردیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بمباری سے غزہ میں کل 60 قبرستانوں میں سے 19 قبرستان متاثر ہوئے، آٹھ قبرستان مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 11 کو جزوی نقصان پہنچا۔

وزارت اوقاف نےبتایا کہ قابض فوج نے غزہ میں جارحیت کے دوران ہزاروں قبروں کو اکھڑا اور ان میں موجود شہدا اور میتوں کے جسد خاکی چوری کیے۔ انہیں وحشیانہ طریقے سے مسخ کیا گیا اور شہداء کی تدفین کے لیے ان کے لواحقین کی رسائی میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

Tags: اسرائیلیصیہونیغزہفلسطینقبرستانمساجد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.