(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قطری غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے حصول کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے، لیکن اسرائیل لبنان غزہ اور مغربی کنارے میں جارحیت کو وسعت دینے کا انتخاب کررہا ہے۔
قطری شوریٰ کونسل کے باقاعدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے اور لبنان میں پہلے سے تیار شدہ منصوبوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے جان بوجھ کر جارحیت کو وسعت دینے کا انتخاب کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام قتل و غارت گری کے بعد اسرائیل نے جارحیت کو بڑھاوا دیا ہے انھوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے دو ریاستی حل کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
قطر کے امیر نے اپنی تقریر میں مزید کہا: "ہم ثالثی کی کوششوں میں رکاوٹ بننے والی چیزوں کو ختم کرنے اورایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔