بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے لیے دو نئے تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے جن میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید سیکڑوں مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
عبرانی ٹی وچینل 7 نے اپنی رپورٹ میں القدس میں صہیونی حکومت نے نئے تعمیراتی منصوبوں کو ‘میگا پروجیکٹس’ قرار دیا ہے۔
رونامہ قدس کے مطابق گیوات مشفات یہودی کالونی کے شمال میں ایک نیا تعمیراتی منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس میں 706 تعمیراتی یونٹ شامل ہیں۔ ان میں رہائشی اور تجارتی مراکز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہودی آبادکاروں کے لیے کھلا علاقہ بھی رکھا جائے گا جس میں وہ اپنی مرضی سے تعمیرات کرسکیں گے۔
تعمیراتی منصوبوں کا اعلان اسرائیلی وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ النبی یعقوب کالونی میں پانچ عمارتیں مسمار کر کے ان کی جگہ 13، 14، 15 منزلہ چار نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جن میں 235 رہائشی یونٹ تیار کیے جائیں گے۔