(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تحریک حماس نے جنگ کو روکنے اور غزہ غاصب صیہونی دشمن افواج کے مکمل انخلاء کے ساتھ دیگر امور پر ثالث ممالک کے رہ نماؤں سے بات چیت جاری ہے۔
فلسطین پرقابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کے حوالے سے جاری ایک بیان میں بتایاگیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حالیہ چند گھنٹوں میں قطر ،ترکی اور مصر کے ساتھ رابطہ کیا ہے جس میں ان کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششوں کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے کےلیے کی جانےوالی مساعی پر تبادلہ خیال کیا۔
حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے قطری،ترکیہ اور مصری حکام سے تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے بات کی اور تصدیق کی کہ جماعت نے جاری بات چیت کے مواد کو مثبت جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کی کوشش کی ہے۔
اس سے قبل حماس کے سیاسی بیورو کے رُکن حسام بدران نے کہا کہ ان کی جماعت جنگ کو روکنے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کی خواہشمند ہے اور ثالثوں کے ساتھ اس کا رابطہ جاری ہے۔ بدران نےکہا کہ تحریک حماس کی جنگ کو روکنے اور غزہ کی پٹی سے قابض فوج کے مکمل انخلاء کے ساتھ دیگر امور پر ثالث ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت جاری ہے۔