(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ملاقات میں صیہونی ریاست میں انتہائی دائیں بازو کی حکومت کی تشکیل اور اس کے وزراء کے رویوں سمیت مسئلہ فلسطین کے مختلف پہلوؤں پر ہونے والی پیش رفتوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحری حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان کےمطابق جمعرات کے روز جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے مشرق وسطیٰ کےلیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مسٹر ٹور ونس لینڈ نے اقوام متحدہ کے دیگرعہدیداران کے ہمراہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں القدس ، مسجد اقصیٰ اور فلسطینی عوام کو نشانہ بنانے والے غیرقانونی صہیونی ریاست کے انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے وزراء کے اعلانات اور اقدامات سمیت مسئلہ فلسطین کے مختلف پہلوؤں اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفتوں پر بات تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے وزراء کے کے جارحانہ عزائم صیہونیوں کے منصوبوں کی عکاسی کرتے ہیں جوخطے میں کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔
اجلاس میں فلسطینی قومی اتحاد اور جامع مفاہمتی عمل کی ضرورت پر زور دیا گیا فلسطینی عوام اور ان کے قومی کاز کو درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے اندرونی فلسطینی محاذ کو مضبوط کیا جا سکے۔