(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہم اپنے مجاہدین اور ان کے اہلخانہ کی شہادت پر سوگ منا رہے ہیں تاہم اس بات کا اعلان کرتےہیں کہ شہدا کا خون ہمارے عزم میں اضافہ کرے گا صہیونی دشمن کو سکون کا سانس نہیں لینے دیں گے۔‘
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی فوج کے ہاتھوں آج علی الصبح غزہ میں وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والوں کے حوالے سے مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اُن کے تین کمانڈر بھی شامل ہیں۔
شہدا کی شناخت القدس بریگیڈ کی ملٹری کونسل کے سیکریٹری جہاد شاکر الغنم، شمالی علاقے کے کمانڈر خلیل صلاح البہتنی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اس کی عسکری سرگرمیوں کے رہنما طارق محمد عزّہ الدین کے طور پر کی گئی ہے۔
القدس بریگیڈ نے کہا: ’جب ہم اپنے شہید رہنماؤں، ان کی مجاہدین بیویوں اور ان کے بچوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ سوگ منا رہے ہیں، تو ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ شہدا کا خون ہمارے عزم میں اضافہ کرے گا۔‘ ’ہم اپنی پوزیشن نہیں چھوڑیں گے، اور انشاء اللہ مزاحمت جاری رہے گی۔