• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور حمایت فلسطین خطاطی کی تصویری نمائش: عوام کی دلچسپی

تصویری نمائش کے اختتام پر شرکاء کو سرٹیفکیٹ دئیے گئے جبکہ مہمانان گرامی اور ماسٹر خطاط کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔

جمعہ 27-09-2024
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور حمایت فلسطین خطاطی کی تصویری نمائش: عوام کی دلچسپی
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام جاری دو روزہ خطاطی ورکشاپ و تصویری نمائش بعنوان عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور حمایت فلسطین کی خطاطی نمونوں کی نمائش لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج ، آرٹ اور کلچر گیلری میں لگا دی گئی جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خطاطی کی تصویری نمائش کا افتتاح جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال، بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ ڈاکٹر اعجاز انور،ماسٹر خطاط عرفان قریشی، نقش اسکول کی پرنسپل افروزہ ثروت خان ، ماسٹر خطاط شفقت علی اعوان، ڈاکٹر مظہر علی، شوکت علی منہاس،کرن ناز اور آرٹسٹ واجد علی نے کیا۔

خطاطی کے نمونوں میں ظالم کے خلاف جدوجہد اور آواز اٹھانے سے متعلق احادیث نبوی (ص) اور فلسطین کے موجودہ حالات پر مبنی خطاطی شامل تھی۔ خطاطی ورکشاپ کے شرکاء نےپیغمبر اکرم (ص) سے اپنے عشق اور مظلوم فلسطینیوں سے اپنی والہانہ محبت اور یکجہتی کا اظہار اپنے فن کے ذریعہ کیا جس ے عوام کی بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی۔

تصویری نمائش کے اختتام پر شرکاء کو سرٹیفکیٹ دئیے گئے جبکہ مہمانان گرامی اور ماسٹر خطاط کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔تقریب میں جی سی یونیورسٹی لاہور کے خطاب طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Tags: پاکستانتصویری نمائشصلی اللہ علیہ وسلمعشق رسولفاؤنڈیشنفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.