• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فورسز کی کارروائیاں، متعدد فلسطینی گھروں سے اغوا

فلسطین میں اکثر چھاپے مارنے والی اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو مختلف الزامات کے تحت حراست میں لے رہی ہے۔

اتوار 22-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فورسز کی کارروائیاں، متعدد فلسطینی گھروں سے اغوا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی فورسز مزاحمت کاروں کے پے درپے حملوں سے بوکھلائی ہوئی ہے جس کے جواب میں نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

غیرقانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد صیہونی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ  مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین میں پناہ گزین کیمپ میں آپریشن کے دوران کم سے چار نوجوانوں کو اغوا کیا۔

الخلیل کے قصبوں سعیر اور بیت امر میں دو شہریوں کو ان کے گھروں سے اور تین شہریوں کو بیت لحم میں تقوع اور طمون کے قصبوں سے اغوا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق طمون قصبے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

صیہونی فوج نے مشرقی بیت لحم کے گاؤں حرملہ پر بھی دھاوا بولا اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی، تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔

فلسطین میں اکثر چھاپے مارنے والی اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو مختلف الزامات کے تحت حراست میں لے رہی ہے۔

Tags: اسرائیلیاغوابیت المقدسجنینصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.