(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دستاویزمیں عراقی قبائل نے کہا ہے کہ ہم فلسطینی حق اور سچ کا تحفظ کریں گے اور اسے قابض ریاست کے غاصبانہ تسلط سے نجات دلانے کے لیے کام کریں گے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکاراسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سےگذشتہ روز فلسطینی عوام کےحقوق اور فلسطینی کاز کی حمایت کرنےوالے 20 عراقی قبائل کی تحریک کے "اعلان فلسطین "پر دستخط کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے فلسطین اور فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کی تجدید کااعلان کیا ہے۔
حماس نے تحریک کے ترجمان جہاد طہ کے اس مؤقف جس میں تمام عرب فوج اور سرگرمیوں کو قابض ریاست کی شکست تک فلسطینی قوم کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا کا خیرمقدم کیا اور کہا ہے کہ عراقی قبال کے اس اقدام میں عراقوکں کی فلسطینیوں سے محبت کا اظہار نمایا ں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سرکاری سطح پر20 عراقی قبائل نے عراق میں فلسطینی سفارت خانے کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران "فلسطین کو آزاد کرانے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کے عہد” پر قائم رہنے کے لیے اس دستاویز پر دستخط کیےہیں جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ "ہم عظیم عراق کے قبیلوں کے شیوخ، خدا کی قسم کھاتے ہیں کہ ہم فلسطین کے عہد پر قائم رہیں گے۔ اس کے حق اور سچ کا تحفظ کریں گے اور اسے آزاد کرانے اور قابض ریاست کے غاصبانہ تسلط سے نجات دلانے کے لیے کام کریں گے۔”